دنیا بھر میں کوروناوائرس نے اب تک 4 لاکھ 20ہزار جانیں لے لیں

اپ ڈیٹ 11 جون 2020 11:08am
فائل فوٹو

نیویارک:دنیا بھرمیں کوروناوائرس اب تک 4لاکھ20ہزارکے قریب انسانی جانوں کو نگل چکا ہے جبکہ 74لاکھ59 ہزارلوگ اس موذی وائرس کا شکار ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا کے وارتاحال جاری ہیں ،مختلف ممالک میں اموات اورکیس میں اضافہ ہورہا ہے۔

امریکا وائرس سےسب سےزیادہ متاثر ہے،اب تک ایک لاکھ 15ہزارسےزائداموت ہوچکیں  ہیں جبکہ 20لاکھ 66ہزارسے زائد متاثرہیں۔

برازیل میں کورونا سے 39ہزار700سےزائد افراد جان سے گئے  جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 75ہزار تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس سے روس میں اموات 6ہزار300جبکہ اب تک 4لاکھ 93ہزارسےزائد کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسی طرح بھارت میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہاہے،اب تک 8ہزارسے زائد ہلاکتیں  جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 87  ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ مہلک وائرس سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 41ہزار،اٹلی میں 34ہزاراوراسپین میں 27ہزار ہوچکی ہے۔